پاک فوج کیجانب سےگوادر میں گرینڈ سمر کیمپ کا انعقاد

Jul 07, 2024 | 10:10 AM

ایک نیوز: پاک فوج نےگوادر میں گرینڈ سمر کیمپ کا انعقاد کیا،ملک کے دفاع و سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی عوام کے لئے خدمات بھی قابل قدر ہیں ۔
پاک فوج کی جانب سے گوادر میں سکول کے بچوں کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا، گوادر کے گرینڈ سمر کا دورانیہ 24 جون سے 5 جولائی تک تھا، سمر کیمپ کا اہم مقصد مختلف سکولوں کے بچوں کے مابین ہم آہنگی کا فروغ تھا ۔
سمر کیمپ میں کل 51 طلباء نے شرکت کی جن میں سے 21 طلباء نے کمپیوٹر، 14 نے فنون ثقافت جبکہ 16 نے پینٹنگ کی تربیت حاصل کی ۔
گوادر کی عوام کی جانب سے گرینڈ سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد کو خوب سراہا گیا۔    

مزیدخبریں