ایک نیوز:پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو 25ویں یوم شہادت کے موقع پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو بھر پور خراج عقید ت پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی اور جوانمردی مستقبل کے بہادر سپاہیوں کے لیے مشعل راہ ہے، آج سے 25 برس قبل حوالدار لالک جان نے بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کارگل میں فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کا اعلی ترین اعزاز مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا عظیم نظرانہ پیش کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے، پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی ۔