ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اتنے بڑے یوتھ کا ملک ہوکر ہم آئی ٹی ایکسپورٹ میں بہت پیچھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بنو قابل ٹیسٹ کے طلباء سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام گیم چینجر ہے ، آنے والے دو سالوں میں ہم 10لاکھ طلباء وطالبات کو ڈینیل کورسز سے روشناس کرائے گے ، اس کے بعد ایک لاکھ اساتذہ کو بھی آئی ٹی سکلز سیکھائیں گے ، یہ دس لاکھ لوگ جب آئی ٹی ایکسپرٹ بننے اور فری لانسنگ سے بیرونی ریمٹنس میں اضافہ ہوگا ،ملک میں تعلیم و روزگار کے مواقع بڑھائیں گے ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کا کہنا تھا کہ ہم اپنا حق چھیننا جانتے ہیں ملک کے یوتھ سے کیا گیا وعدہ پورا کرکے دیکھایا ہے ،ہم اپنے قوم کے بچوں کو ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، ہم اپنے نوجوانوں کو نشے کے لت سے بچا کر برسرروزگار کریں گے، 2کروڑ 62لاکھ بچے سکولوں میں نہیں ہیں، ان ظالموں نے پاکستان کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے ، جماعت اسلامی قوم کے نوجوانوں کے ساتھ ہے ، آپ کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے، یہ ظالم ہماری سوچوں پر پہرے لگانے کی کوشش کر رہے لیکن ہماری امنگوں کو کوئی نہیں روک سکتا ،پاکستان کا کوئی قصور نہیں اس پر جو لوگ ستر سال سے ملک پر قابض ہے انکا قصور ہے ۔
طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں مجھے آپ سے امید ہے کہ آپ اس ملک میں انقلاب لائیں گے۔