ایک نیوز :پنجاب پولیس کے 3 سرکاری کتے 8 سال بعد ریٹائر ہوگئے۔ ریٹائرڈ کتوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس کے سرکاری کتوں کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہر بانو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اے ایس پی شہر بانو کےمطابق ریٹائر ہونے والے کتے 8 سال سے اسپیشل برانچ میں وی وی آئی پی موومنٹ میں چیکنگ پر مامور تھے۔ کتوں کو ان کے ناموں کے ساتھ تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔
ان کتوں کو نیلامی کےبعد دو شوقین فیملیوں کے حوالے کر دیا گیا جو ان کی دیکھ بھال کریں گی، اس سے قبل ریٹائرڈ کتوں کو مار دیا جاتا تھا۔