عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کردی

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کردی
کیپشن: Good news for Umrah pilgrims, PIA has reduced the fares

 ایک نیوز:پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادا کرنا ہوں گے۔
قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے مدینہ اور جدہ کے دوطرفہ کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔پی آئی اےکے مطابق عمرہ کرایوں میں 11 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے،جس کے بعد پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ ،جدہ کا کرایہ 1لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1لاکھ 800 ہوگیا ۔

 پی آئی کےکرایوں میں کمی کا اطلاق 10اگست تک رہے گا ،اورکرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادا کرنا ہوں گے۔