ایک نیوز:پاک بھارت آبی تنازعات تاریخ کےاہم موڑپرپہنچ گئے،عالمی ثالثی عدالت معاہدہ سندھ طاس کی ازسرنو تشریح کرے گی ۔
عالمی عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ ماضی میں آبی تنازعات پرعدالتی فیصلوں کے اثرات کاجائزہ بھی لیاجائے گا،بھارت کوثالثی عدالت کیلئے سات روزمیں اپنے کوٹے کے دو ججز نامزد کرنے کی آخری مہلت دی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق کشن گنگا اوررتلے بجلی گھروں کیلئےسات ججزکی عدالت میں بھارت نے دوججزنامزد نہیں کئے۔تیرہ جولائی تک نام نہ ملے توپاکستان کےدو ججز سمیت پانچ رکنی عدالت فیصلہ دے دے گی ۔
عالمی ثالثی عدالت نے کہا ہے کہ دونوں متنازع بجلی گھروں پرپاکستان کے اعتراضات پردلائل کیلئےبھارت کےپاس آخری موقع ہوگا۔