موسمیاتی تبدیلیاں سے تباہ کن صورتحال کاسامنا کرنا پڑسکتاہے، اقوام متحدہ 

Jul 07, 2023 | 20:47 PM

 ایک نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس کا دنیا کو خبر دار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ موسمیاتی تبدیلیاں قابو سے باہر ہوچکی ہیں۔تباہ کن صورتحال کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کاکہنا تھاکہ اگر ضروری اقدامات کرنے میں تاخیر کا سلسلہ برقرار رہا تو ہم ایک تباہ کن صورتحال کا سامنا کریں گے، کیونکہ مسلسل 2 دنوں تک سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ بنا۔

 4 جولائی کو دنیا کا اوسط درجہ حرارت 17.18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور اس طرح 3 جولائی کو 17.01 ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ ایک دن بعد ہی ٹوٹ گیا۔

 Maine یونیورسٹی کے موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق 29 سے 5 جولائی کے دوران روزانہ کا عالمی اوسط درجہ حرارت .04 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو گزشتہ 44 سال میں کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔

امریکا کے ادارے US National Oceanic and Atmospheric Administration (این او اے اے) نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہم گرم موسم سے گزر رہے ہیں جبکہ ایل نینو اور موسم گرما کے امتزاج کے باعث دنیا بھر کے متعدد حصوں میں ریکارڈ درجہ حرارت دیکھنے میں آیا۔

سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں اور ایل نینو کے باعث درجہ حرارت میں مزید ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔

 اقوام متحدہ نے 4 جولائی کو ایل نینو کی واپسی کی تصدیق کی تھی۔ایل نینو کے دوران بحر الکاہل کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھتا ہے۔

اس سے قبل 6 جولائی کو یورپی یونین کے Copernicus Climate Change Service نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین جون قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں