ایک نیوز : جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے گھرپہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کی ۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود، خرم پرویز راجہ اور شاہ رخ راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اہم سیاسی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے سے متعلق خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، سابق حکومت نے ملک کو بحرانوں سے دو چار کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پارلیمان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ حکومت نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔