ایک نیوز: چیٹ جی پی ٹی ایپ والے ہوشیار خبردار،کہیں استعمال کے دوران آپ ہیکرز کا نوالہ تو نہیں بن رہے ۔
حکومت نے مصنوعی ذہانت پر چلنے والی ایپ سے متعلق ایڈوایزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری کے مطابق چیٹ جی پی ٹی میں میلویئر اور جعل سازی ای میلز پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔اپلیکشن دھوکہ دہی ای میلز اور مس انفارمیشن پھیلانے کا باعث ہے۔چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کرتے ہوئے حساس معلومات شئیر کرنے سے گریز کریں۔ذاتی ڈیٹا اور مالیاتی معلومات شیئرز نہ کی جائیں۔آن لائن ٹریفک ای میلز کی تصدیق کے بعد لنک کھولے جائیں۔آفیشل موبائل فون پر چیٹ جی پی ٹی استعمال نہ کیا جائے۔چیٹ جی پی ٹی کے دوران سیکیورٹی کے مسائل ہوں فوری شکایت کی جائے۔آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپنیاں عوام میں آگاہی پیدا کریں۔