ایک نیوز :آزادکشمیر کی وادی نیلم میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ،2افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق وادی نیلم میں اشکوٹ چھیجوا میں رہائشی مکان تودے کی زد میں آگیا۔ زخمیوں کو ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کر دیا گیا۔جاںب حق ہونے والوں میں منزہ بی بی عمر25 اور فرہاد عمر 17 سال شامل ہیں۔زخمیوں میں ذوالقرنین اور انساء بی بی شامل ہیں ۔دور افتادہ علاقہ اور موبائل سروس نہ ہونے کے باعث بروقت اطلاع نہ مل سکی ۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ مٹی کا توجہ گرنے کا واعقہ قریبی ڈھوک میں تیز بارش ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آیا۔