ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نےمارتنگ ضلع شانگلہ میں تودے میں دب کر جاں بحق ہونے والے8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان کے بعد ہر جاں بحق بچے کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائیگی۔
وزیراعظم نے مالی امداد کا اعلان اپنے مشیر اور خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام کی درخواست پر کیا ۔
انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مارتنگ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے امداد کی اپیل کی تھی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی انجینئر امیرمقام کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کرنے کی بھی ہدایت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔