بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دورہ انگلینڈ کیلئے  17 رکنی ٹیم اور3 آفیشلز کا اعلان

Jul 07, 2023 | 18:24 PM

ایک نیوز : پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے دورہ انگلینڈ کے لئے 17 رکنی ٹیم اور تین آفیشلز کا اعلان کردیا۔

نثار علی بلائنڈ کرکٹ  ٹیم کے کپتان اور بدر منیر نائب کپتان ہوں گے ۔ٹیم میں ظفر اقبال،ریاست خان، محمد شاہ زیب ،فخر عباس ، محمدسلمان اور محمد آصف ، شاہ زیب حیدر ، انیس جاوید ،معین اسلم اور نعمت اللہ ٹیم میں،مطیع  اللہ ، محسن خان، کامران اختر،اکمل حیات اور اسرار حسن شامل ہوں گے۔محمد جمیل ٹیم کے ہیڈ کوچ ،مہر محمد یوسف ہارون کوچ اورطاہر محمود ٹرینر ہوں گے  ۔قومی بلائنڈ ٹیم برمنگھم میں  17 سے 27 اگست تک بلائنڈ ورلڈ گیمز میں حصہ لے گی۔

مزیدخبریں