ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ برطرف

Jul 07, 2023 | 18:17 PM

ایک نیوز :سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا نام استعمال کرکے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ کو برطرف کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ و سابق لیکچرر بلوچستان یونیورسٹی فائقہ عبدالحئی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر برطرف کردیا گیا،  سینیٹ سیکرٹریٹ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فائقہ عبدالحئی کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے برطرف کیا،انکوائری کمیٹی نے 4 ماہ سے معاملے کی مکمل انکوائری، ذاتی شنوائی اور جانچ پڑتال کے نتیجے میں فائقہ عبدالحئی کو ملازمت سے برطرف کرنے کی رپورٹ مرتب کی ،برطرفی سول سرونٹس Discipline & Efficiency) رولز 2020 کے قاعدہ 4 کے ذیلی اصول3) کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔
فائقہ عبدالحئی پر جعلی این او سی، غلط بیانی سے غیر متعلقہ کیڈر میں ضم ہونے، بغیر اطلاع دفتر سے مسلسل غیر حاضری آفس،  ٹائمنگ کی پروا نہ کرنا کے باعث برطرف کیا گیا، فائقہ عبدالحئی ایوان بالاء کے اعلیٰ افسران کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلانا، بے بنیاد درخواستیں دائر کرنا اور عدالت کو گمراہ کرنے کے باعث برطرف کیا گیا،فائقہ عبدالحئی سابق چئف جسٹس افتخار چوہدری کا نام استعمال کرکے افسران کو دھمکاتی تھی،فائقہ عبدالحئی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے نام پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر بلیک میلنگ کرتی تھی۔

مزیدخبریں