مالی بے ضابطگیاں،نادراممبران کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

Jul 07, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز : مالی بے ضاببطگیوں پر وفاقی حکومت  نےنادرا ممبران کےخلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  نادران ممبران کیخلاف انکوائری نادرا آرڈیننس2000کی سیکشن26 اور26 اے کی خلاف ورزی پر ہوگی۔وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری لے لی گئی۔

 وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری گورنرپنجاب نبیل اعوان کو انکوائری آفیسر تعینات کردیا۔انکوائری نادرا اتھارٹی ممبران سلطانہ محمود، وسیم سہیل ہاشمی سید ،ممبران نادرااتھارٹی محمد عامر ملک، عامر بشیراور ریاض عنایت کے خلاف انکوائری ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نادرا نے سالانہ بجٹ کی منظوری وفاقی حکومت سے نہیں کرائی۔نادرا نےہرسال کا سرپلس منافع بھی قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا۔بجٹ کی عدم منظوری، سرپلس منافع جمع نہ کرانا نادرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں