تندور پر روٹیاں لگانیوالا نوجوان یوتھ پروگرام سے مستفید،وزیراعظم نے گلے لگالیا

Jul 07, 2023 | 17:54 PM

ایک نیوز : اسلام آباد میں تقریب کے دوران حافظ آباد میں تندور پر روٹیاں لگانےوالے نوجوان نے شہبازشریف کےیوتھ پروگرام سے مستفید ہونےپرکامیابی کی کہانی بتائی تو وزیراعظم نے گلے لگایا۔ اور شاباش دی۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ویڈیو شیئرکردی۔

یہ قابل رشک اور قابل فخر محمد محسن علی کی کامیابی کی کہانی ہی نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے ولولہ انگیز وژن اور سوچ کی کامیابی کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔ پانچ گولڈ میڈل جیتنے والے حافظ آباد کے گاﺅں میاں رحیما کے اس قابل اور محنتی محسن… pic.twitter.com/Yr8uVgfUcp

تفصیلات کے مطابق  وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ یہ قابل رشک اور قابل فخر محمد محسن علی کی کامیابی کی کہانی ہی نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے ولولہ انگیز وژن اور سوچ کی کامیابی کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔ پانچ گولڈ میڈل جیتنے والے حافظ آباد کے گاﺅں میاں رحیما کے اس قابل اور محنتی محسن علی نے پاکستان کے نوجوانوں کو کامیابی کا راز سمجھایا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے طورپر شہبازشریف نے محسن علی جیسے سینکڑوں ذہین لیکن غریب نوجوان بچوں اور بچیوں کی سرپرستی کی، تعلیمی وظائف ، بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دے کر ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جو آج قائدمحمد نوازشریف اور شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کی کامیابی کے درخشاں ستارے بن چکے ہیں۔ اس وژن کی کامیابی کی گواہی دے رہے ہیں۔ آج محسن علی اُسی میوکالج لاہور میں لیکچرار ہے جس کے قریب واقع تندور میں وہ روٹیاں لگا کراپنے خاندان کے لئے رزق حلال کما رہا تھا۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے آج محسن علی کو کروڑوں پاکستانیوں کے سامنے سینے سے لگا کر شاباش دی۔ ایک شاباش نوازشریف اور شہبازشریف کو بھی ملنی چاہیے جن کے وژن نے محسن علی اور اس جیسے سینکٹروں غریبوں کو کامیابی کی اس منزل تک پہنچنے اور اپنے خواب سچ کردکھانے میں عملی مدد کی۔ یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتی ہے عوام کی منتخب قیادت #چُھولوآسمان_نوجوان
 

مزیدخبریں