سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی:تحریک لبیک کے شہر شہر مظاہرے، لوگ سڑکوں پر امڈ آئے

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی:تحریک لبیک کے شہر شہر مظاہرے، لوگ سڑکوں پر امڈ آئے
کیپشن: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی:تحریک لبیک کے شہر شہر مظاہرے، لوگ سڑکوں پر امڈ آئے

ایک نیوز :سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف تحریک لبیک نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئےجس میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔
تفصیلات کےمطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کیے جانے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کا تحفظ قرآن مارچ داتا دربارلاہور سے شروع ہوا،قرآن مارچ کا آغاز  تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،قرآن مارچ کی قیادت امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کی ،ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ ، علامہ غلام عباس فیضی ، علامہ فاروق الحسن قادری و دیگر رہنما بھی حافظ سعد رضوی کے ہمراہ موجود تھے۔
مارچ میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی ،شہر لاہور کی فضائیں لبیک یارسول اللّٰہ ﷺ کی صداؤں سے گونج اٹھی ،تحریک لبیک کا مارچ ضلع کچہری ، سیکرٹریٹ چوک، ایم اے او ، چوبرجی اور سمن آباد سے ہوتا ہوا جامع مسجد رحمۃ للعالمین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی سبی ڈویژن کے امیر جناب میرخان قاسم قادری کی زیر اہتمام پر امن احتجاج کیا گیاجبکہ ٹنڈو محمد خان سندھ میں بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی خواتین نے بھی مری روڈ پر احتجاج کیا۔