ایک نیوز:ملک بھر میں 20کلو آٹے کا تھیلا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 ہزار روپے میں مل رہا ہے،اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2960 روپے تک پہنچ گیا راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2933 روپے سے زائد میں دستیاب ہے، حیدر آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 روپے ،سیالکوٹ میں 2800اور لاہور میں 2750 روپے کا دستیاب ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ فیصل آباد میں آٹا 2700 روپے اور سرگودھا میں 2733 روپے میں 20 کلو تھیلا مل رہا ہے۔