گھی ،تیل کی گاڑی لوٹنے والا پولیس افسر دیگر ملزمان سمیت گرفتار

گھی ،تیل کی گاڑی لوٹنے والا پولیس افسر دیگر ملزمان سمیت گرفتار

ایک نیوز: گھی اور تیل سی لدی سوزوکی چھیننے والے گروہ کا سرغنہ سی ٹٰی ڈی افسر ظفر اقبال سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نےپولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کے قریب چھاپہ مارتے ہوئے   گھی اور تیل سی لدی گاڑی چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سی ٹٰی ڈی افسر ظفر اقبال سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گزشتہ روز کی گئی واردات میں پولیس موبائل کا بھی استعمال کیا گیا تھا،گرفتار دیگر ملزمان میں محمد عثمان، عبدالواحد، واصف اور سعد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واردات میں پولیس وردی میں ملبوس افراد نے کوکنگ آئل اور گھی سے لدی سوزوکی رکوائی۔سوزوکی ڈرائیور شہریار کو پولیس موبائل میں بٹھا دیا، ملزمان سوزوکی ساتھ لے گئے۔

شہریار کو کئی گھنٹے مختلف علاقوں میں گھمانے کے بعد پولیس اہلکاروں نے ٹاور کے قریب چھوڑ دیا۔شہریار نے فوری طور پر اپنے مالک عرفان کو واردات سے آگاہ کیا جس نے پولیس کو اطلاع دی۔نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے سوزوکی کے ٹریکر کی مدد سے گارڈ میں چھاپہ مار کارروائی کی۔کارروائی کے دوران مال اتارنے والوں سمیت چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ چند ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے جن میں پولیس انسپکٹر ظفر اقبال کا گن مین ارسلان بھی شامل ہے۔پولیس نے مزید ایک کارروائی کرتے ہوئےپولیس انسپکٹر ظفر اقبال کو بھی گرفتار کر لیا۔