ایک نیوز: ساہیوال پولیس نےاحتجاجی مظاہرے اور نعرے بازی پر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل رانا افتخار احمد کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان ہائی سٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 5 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی ایس پی کے بیان کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان سویڈن واقعہ کیخلاف احتجاج و نعرے بازی کررہے تھے۔ پولیس نے بھاری نفری کیساتھ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو احتجاج سے منع کیا گیا تھا، احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔