کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سے بھرا ڈرون بھارتی ساخت کا نکلا

Jul 07, 2023 | 16:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کاہنہ کے علاقے چوکی ہلوکی رسول پورہ میں گرنے والا ڈرون مبینہ طور پر بھارتی ساخت کا نکلا۔

رپورٹ ک مطابق   کاہنہ کے علاقے چوکی ہلوکی رسول پورہ میں گرنے والا ڈرون مبینہ طور پر بھارتی ساخت کا  ہےجس سے 6 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایچ او کاہنہ عبدالواہد اور چوکی انچارج سہیل احمد کا کہنا ھے کہ حساس ادارے تفتیش کر رہے ہیں جیسے ہی استغاثہ موصول ھو گا مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ   لاہور میں 6 کلو منشیات لیکر جانے والا ڈرون ہلوکی کے قریب آگرا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں ہلوکی کاہنہ میں پیش آیا ہے،ڈرون کا سائز معمول سے بڑا ہے۔ڈرون روزدار نامی زمیندار کی زمینوں میں گرا۔رون کے ساتھ بندھی کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

مزیدخبریں