ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، میکڈونلڈ نے مینیوسے نکال دیا

ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، میکڈونلڈ نے مینیوسے نکال دیا

ایک نیوز: ٹماٹروں کی آسمان چھوتی قیمتوں کے تناظر میں میکڈونلڈز بھارت نے اپنے کھانوں سے ٹماٹروں کےنکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے میکڈونلڈز نے ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہ "عارضی" موسمی مسئلے کی وجہ سے ٹماٹر کا استعمال نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ موسلادھار بارش کے باعث مقبول سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ جس ک بعد ایک کلو ٹماٹر کی قیمت بھارتی 130-150 روپے تک ہے۔جون میں بھارت کے ٹماٹر کاشت کرنے والے کچھ خطوں میں شدید بارشوں اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں فصل متاثر ہوئی۔مجموعی طور پر 2023 کے دوران بھارت میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 445 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔2023 کے آغاز میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 22 بھارتی روپے تھی۔