ایک نیوز: دبئی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ملاقاتوں کا معاملہ،اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے چند روز قبل اسمبلی کی تحلیل کی تجویز پرغور شروع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد اسمبلی تحلیل کرنے پر الیکشن کمیشن کو 90 دن کا وقت مل جائےگا،ملاقاتوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ اور نگراں وزیراعظم کا معاملہ طے نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ملاقاتوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ اور نگراں وزیراعظم پر بات ہو گی۔