احمد پور شرقیہ ،مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی

Jul 07, 2023 | 16:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: احمد پور شرقیہ میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے  مطابق   احمد پور شرقیہ،کوٹلہ موسی خان میں مکان کی چھت گرگئی جس سےچھت تلے دب کر 4 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں  بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع  کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 2 زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت پر مزدور مٹی ڈال رہے تھے ،زیادہ وزن کی وجہ سے چھت گرگئی جس سے حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں