ایک نیوز: عالمی بینک نے خیبر پختونخواہ کے فلاحی منصوبے کے لیے چار کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ منظور کردہ رقم شہریوں کے لیے لازمی خدمات پر خرچ کی جائے گی۔ فاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں یہ رقم صحت اور انتظامی امور کے لیے استعمال ہوگی۔یہ منصوبہ ماں بچہ صحت کے لیے وقف کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ان اضلاع میں قائم ویلفیئر سینٹرز کے تین لاکھ بچوں پر یہ رقم خرچ ہوگی۔صحت سے متعلق ان مراکز میں پانچ بار بچوں کو لانے پر 12 ہزار روپے متعلقہ خاندان کو ملیں گے۔اس رقم کی تقسیم سے ان غریب خاندانوں کی مالی صورتحال بھی بہتر ہونے کا امکان ہے۔