ایف آئی اے کی کارروائی ، 6 مطلوب ملزمان یو اے ای سے گرفتار

Jul 07, 2023 | 15:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے  پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں قمر شہزاد، توقیر بٹ،  بوستان حسن، صائم زیب, وقار عظیم اور نسیم عباس شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ گرفتار ملزمان اٹک، وہاڑی، گجرانوالہ، پاکپتن اور ٹوبہ ٹیکسنگ پولیس کو مطلوب تھے۔ ایف آئی اے انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

 بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ سال ملزمان کی گرفتاری کے لئے 117 ریڈ نوٹسسز بھی جاری کئے۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ گرفتار ملزمان کی بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

مزیدخبریں