حوالدار لالک جان شہید کا یوم شہادت: ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی، دعاؤں کااہتمام

حوالدار لالک جان شہید کا یوم شہادت: ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی، دعاؤں کااہتمام
کیپشن: Martyrdom Day of Havaldar Lalik Jan Shaheed: Quran recitation, prayers offered in mosques across the country

ایک نیوز: ملک بھر کی مساجد میں یومِ شہادتِ حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کے موقع پر قران خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر)  کا یومِ شہادت پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

علماء کرام کا کہنا تھا کہ “ آزاد فضا میں سانس لینا ہمارے شہداء کی قربانیوں کا ہی  ثمر ہے”۔ “شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے”۔ “شہداء کی قربانیاں ہم سے محبت ، اخوت ،  اتحاد اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہیں”۔ “شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے ہیں ”۔

علماء کا کہنا تھا کہ “شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا”۔“اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے ”۔ “شہداء کی قربانیاں یہ درس دیتی ہیں کہ وطن کی حفاظت اور محبت میں جانوں کا نذرانہ دینا بھی خوش نصیبی ہے”۔ “شہید حوالدار لالک جان دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا”۔