ٹک ٹاکر مریم جہلم میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹک ٹاکر مریم جہلم میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کیپشن: ٹک ٹاکر مریم جہلم میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایک نیوز: جہلم کی معروف نوجوان ٹک ٹاکر مریم کی ٹریفک حادثے میں موت ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹک ٹاکر اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر سرائے عالمگیر سے جہلم شہر کی جانب سفر کر رہی تھی، راستے میں ٹک ٹاکر کا دوپٹہ پچھلے ٹائر میں پھنس گیا اور موٹر سائیکل سپیڈ میں ہونے کے باعث شدید نوعیت کا حادثہ پیش آیا جس میں ٹک ٹاکر مریم جان کی بازی ہار گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مریم کا چیک اپ کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ، ٹک ٹاکر کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔