ایک نیوز: سیشن کورٹ لاہور نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت کنفرم کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں سڑک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کردی،عدالت نے 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کی۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔