ایک نیوز:تیرے بن ، جیو نے اس ڈرامے سے صرف یوٹیوب سے 36 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا ایک ارب پاکستانی روپے کمائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جیو ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس کا مشہور ڈرامہ ’تیرے بن‘ یوٹیوب پر تین ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔آج تیرے بن ڈرامے کی آخری قسط نشر کی جا رہی ہے اور اس وقت ڈرامہ پاکستان میں یوٹیوب اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ اس ڈرامے میں سب سے زیادہ دلچسپی پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعد اسلام آباد اور پھر سندھ سے ظاہر کی گئی۔وہاج علی اور یمنہ زیدی نے اس ڈرامے میں لیڈ کردار ادا کیا ہے اور دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، سبینہ فاروق اور سہیل سمیر شامل ہیں۔
جیو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوب پر ڈرامے کو مجموعی طور پر تین ارب مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔یوٹیوب پر اس ڈرامے کی 57 قسطیں اپلوڈ ہو چکی ہیں اور آخری قسط آنا باقی ہے۔صرف تیرے بن ڈرامے کے گانے کو اب تک یوٹیوب پر 55 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
تین ارب ویوز کا موازنہ اگر کسی اور پاکستانی مواد سے کیا جائے تو جیو ٹی وی کا ہی ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ فی قسط ویوز کے اعتبار سے ’تیرے بن‘ سے آگے ہے۔ معروف ڈرامے ’ہمسفر‘ کی یوٹیوب پر تمام اقساط موجود ہیں اور ان میں سے صرف ایک قسط ہی دس لاکھ ویوز آئے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی ایک قسط کے اوسط ساڑھے تین کروڑ ویوز ہیں۔ ڈرامہ ’پری زاد‘ کی 30 اقساط کے فی قسط دو کروڑ 64 لاکھ ویوز ہیں۔
کمائی کا انحصار ویوز کے علاوہ اس چیز پر بھی ہوتا ہے کہ ویوز کس ملک سے آ رہے ہیں۔ اگر ویوز امریکہ یا مغربی ممالک سے آئیں تو زیادہ ڈالرز ملتے ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت سے ویوز پر نسبتا کم کمائی ہوتی ہے۔ پاکستان میں عموما سیاسی مواد پر آر پی ایم ریٹ ایک سے ڈیرھ ڈالر کے قریب دیکھا گیا ہے جب کہ انٹرٹینمنٹ مواد پر یہ ریٹ زیادہ ہوتا ہے جیو کی اس ڈرامے سے یوٹیوب پر کمائی کا تخمینہ 36 لاکھ ڈالر کے قریب ہے جو کہ تقریبا ایک ارب روپے بنتے ہیں۔
پاکستانی ڈرامے تیرے بن نے ملک بھر کے علاوہ بھارت بنگلہ دیش سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں مقبولیت کے ریکارڈز قائم کیے۔ تیرے بن میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد پسند کیا گیا۔
اب تیرے بن کی بے پنا مقبولیت کے پیش نظر اس ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادنونی نے ڈرامے کی آخری قسط کے ساتھ ہی یہ اعلان کیا ہے کہ ناظرین کی محبت کی وجہ سے تیرے بن کا دوسرا سیزن جلد پیش کیے جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ تیرے بن ڈرامہ ایک بلاک باسٹر ثابت ہوا۔
جہاں ناظرین نے اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا۔ یمنیٰ زیدی نے میرب اور وہاج علی نے مرتسم کا کردار نبھایا، ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی بے حد سراہا گیا۔ اس سے قبل بھی وہاج اور یمنیٰ زیدی نے دل نا امید تو نہیں ڈرامے بھی ایک ساتھ کام کیا۔اسی ڈرامے کے دوران اسکے اوریجنل ساونڈ ٹریک او ایس ٹی پر بھی کاپی رائٹس کے کلیم کے بعد اس کو کچھ دنوں کے لیے ہٹایا گیا، تاہم بعد میں معاملات طے پا گئے۔ کچھ دن کے لیے اس ڈرامہ کا او ایس ٹی تبدیل بھی کیا گیا۔رے بن کی 46 ویں قسط پر سب سے زیادہ تنقید دیکھنے میں آئی۔ تنقید کا جواز یہ پیش کیا گیا کہ ڈرامے میں میرٹل ریپ جیسےحساس ترین موضوع کو چھیڑا گیا۔ ڈرامے کی لکھاری نورمقدم پر بھی خاصی تنقید کی گئی لیکن ان سب تنقید کے باوجود بھی ڈرامہ جاری رہا۔عبداللہ نے ڈرامے تیرے بن کے حوالے سے ایک طویل نوٹ تحریر کیا۔ اور ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اورتیرے بن کے لیڈ ایکٹرز کیک کاٹ دکھائی دے رہے ہیں۔