سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے ججز کا روسٹر جاری

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے ججز کا روسٹر جاری
کیپشن: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے ججز کا روسٹر جاری

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں 5 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عم عطاء بندیال، جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

بینچ نمبر 2 میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بینچ نمبر تین جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہو گا۔

دن ساڑھے 11 بجے کے بعد بینچ نمبر 4 جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہو گا۔

دن ساڑھے 11 بجے کے بعد بینچ نمبر 5 جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہو گا۔