ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ، کلمہ چوک پر کنٹینر اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیرہ عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عظمیٰ خان اور علیمہ خان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں۔
انسداددہشتگردی عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی 8اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ اور دو ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کررکھے ہیں،دونوں ملزمان کے گزشتہ روزہ دہشت گردی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔