سکردو :سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنےسے5افراد جاں بحق

سکردو :سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنےسے5افراد جاں بحق
کیپشن: سکردو :سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنےسے5افراد جاں بحق

ایک نیوز: سکردو میں  سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس کاکہنا ہے کہ سکردو میں دیوسائی روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 3مرد ، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل  ہے

پولیس کامزید کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا جبکہ  2افراد زخمی  ہوئے۔