ایک نیوز: پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے 6 کی بجائے 8 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں کرادی ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین پاکستان کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا، جبکہ چین کے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے۔ اس کے علاوہ چین کے کمرشل بینکس 1.5 ارب ڈالرفراہم کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرے گا، جبکہ متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اسی طرح عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آئیں گے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگی ہیں۔