عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ سمیت 15 پی ٹی آئی خواتین کی ضمانت منظور

Jul 07, 2023 | 15:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ سمیت 15 پی ٹی آئی خواتین کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 21 کارکنان کی ضمانت منظور کر لی جن میں عمر سرفراز چیمہ سمیت 15 خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔

 عدالت نے رابعہ سلطان، سید نبیل رضا، ارحم ملک،علیزہ منیر، انیلہ ملک، صدف نعیم، فرح خان، ممتاز بی بی،واثق کاظمی، زہیب حسن، فوزیہ، سمیر اعوان، شاہین ریاض،روبی نیازی، ارم اکمل، نورین ملک، خلعت عزیز، سونیہ ناصر اور روبینہ پرویز کی ضمانت منظور کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں منظور کی گئیں۔

دوسری جانب عدالت نے صنم جاوید کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت  خارج کر دی،صنم جاوید کے وکیل دلائل کیلئے پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج کی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔

مزیدخبریں