ایک نیوز : بھارت کے دل ممبئی کی سڑکوں پر چل پھر کر بھیک مانگنے والا بھکاری کروڑوں کا مالک نکلا ۔
بھرت جین کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ان کی ملکیت 1.2 کروڑ( پاکستانی تقریبا سوا 4 کروڑ روپے ) مالیت کے 2 بی ایچ کے فلیٹ ہیں، جبکہ وہ ایک تھانے کے باہر دو دکانوں کے مالک بھی ہیں جہاں سے 30 ہزار ( پاکستانی 62 ہزار روپے ) کرایہ لیتے ہیں۔
بھرت جین کے اثاثوں کی کل مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔
بھرت جین شادی شدہ ہے اور اس کے خاندان میں اس کی بیوی، دو بیٹے، اس کا بھائی اور اس کے والد شامل ہیں۔ بھیک مانگنے سے اسکی ماہانہ کمائی 75 ہزار ( پاکستانی 1 لاکھ 80 ہزار روپے ) کے قریب بتائی جاتی ہے۔
بھرت جین ممبئی کے اہم مقامات چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل ریلوے اسٹیشن اور آزاد میدان کے پاس ہی بھیک مانگتے ہیں ۔