نوجوانوں پرسرمایہ کاری سےبڑھ کرکوئی چیزنہیں، شہباز شریف

Jul 07, 2023 | 13:42 PM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ نوجوانوں پرسرمایہ کاری سےبڑھ کرکوئی چیزنہیں۔لیپ ٹاپ کےذریعے لاکھوں بچوں نے رزق حلال کمایا۔آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کومیرٹ پرایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔نوجوانوں کوہنرمندبنانے کیلئے بجٹ میں5ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں۔ نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ وسائل ہوں تو قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ایک لاکھ نہیں ایک کروڑ لیپ ٹاپ تقسیم کروں۔ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی۔ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی۔ پاکستان جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔

دوسری جانب سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی۔ بی آئی ایس پی کےتحت متاثرین کودی جانیوالی امداد تعلیم کےفروغ پربھی خرچ ہونی چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال تباہ کن سیلاب آیا۔سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔ اتحادی حکومت سیلاب کے دوران ہر جگہ پہنچی۔ آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں