ایک نیوز: ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز نے اپنی آنے والی نئی فلم مشن امپوسیبل 7 ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون کی شوٹنگ کے مناظر پر مشتمل ویڈیو شیئر کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی فلم کے دل دہلا دینے والے مناظر دکھائے گئے ہیں جس کے تمام ایکشن اسٹنٹس ٹام کروز نے خود کیے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز فلم میں ویلن کے ساتھ برق رفتار ٹرین کی چھت پر لڑائی کر رہے ہیں جبکہ راستے میں آنے والے ٹرین کے ایک پل کو بم سے اُڑا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹرین کھائی میں گر کر تباہ ہوجاتی ہے۔ٹام کروز تباہ ہونے والی ٹرین کی بوگی سے نکل کر ٹرین کے دوسرے حصے پر لٹک جاتے ہیں اور کھائی میں گرنے سے بال بال بچ جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ٹام کروز نے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹرین کی یہ ترتیب مشکل تھی لیکن نتائج نے یہ سب کچھ بہترین اور قابل بنا دیا۔مجھے بےصبری سے انتظار ہےکہ مداح جلد یہ دیکھیں۔‘
ٹرین ایکشن پر مبنی یہ سین ناروے میں فلمایا گیا ہے جبکہ اسی سین کے دوران ریل گاڑی کے کھائی میں گر کر تباہ ہونے والے حادثے کو برطانیہ میں فلمایا گیا ہے۔ہدایتکار کرسٹوفر میک کی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ٹام کروز کی لڑائی کسی ولن انسان سے نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے ہوگی۔ یہ جذبات رکھنے والی مصنوعی ذہانت ہے جسے ’دی اینٹیٹی‘ کا نام دیا گیا ہے۔دنیا کو فتح کرنے کی خواہش رکھنے والادی اینٹیٹی ولن چاہتا ہے کہ دنیا میں موجود تمام تر معلومات پر اس کا غلبہ ہو اور یہ اس کی دسترس میں ہو۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ فلم مشن امپوسیبل 7: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون 12 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا دنیا بھر میں موجود ٹام کروز کے مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔