ایک نیوز:عدالتی حکم پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سانحہ 9مئی کے واقعات اور مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی سربراہ کے سامنے پیش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ9مئی کے واقعات اور مقدمات کی تفتیش کیلئے پی ٹی آئی راہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جے آئی ٹی سربراہ کے سامنے پیش ہوگئے،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کامران عادل کو بیان ریکارڈ کروادیا۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ 9مئی کے حوالے سے شاہ محمود اور اسد عمر سے سوالات کیے گئے، دونوں رہنماؤں کے سامنے 9مئی کے واقعات کے ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد رکھے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کروائے۔
شاہ محمود نے کہا کہ سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کیے اور پوچھا کہ آپ کا کردار کیا رہا، ہم نے کہا کہ ہمارا کوئی کردار تھا نہ ہی ہم ملوث ہیں،تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پر لانا مناسب نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ پولیس نے 9مئی کےحوالےسےپوچھاہے،جتنی ہمارے پاس معلومات تھی ہم نے بتادی۔