کھلاڑیوں کی دلچسپ انداز میں حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد

 کھلاڑیوں کی دلچسپ انداز میں حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد دلچسپ انداز میں دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی بارات کی تقریب میں کئی کرکٹرز شریک نہیں ہوسکے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ میں مصروف ہیں اور انہوں نے یہیں سے ویڈیو کے ذریعے حارث رؤف کو  شادی کی مبارک باد دی۔ٹریننگ کیمپ کے دوران پاکستان ٹیم کے سیلفی بوائے شاہین آفریدی نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفی ویڈیو بنا کر حارث رؤف کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ بارش اور خراب موسم کے باعث پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی آج بھی حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔