شاہد اسلم پاکستان ٹیم کے منیجر، محمد حارث کپتان مقرر

شاہد اسلم پاکستان ٹیم کے منیجر، محمد حارث کپتان مقرر

ایک نیوز: شاہد اسلم کو پاکستان شاہینز کا منیجر  اور محمد حارث کو کپتان مقرر کر دیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئر مین پی سی بی ذکا اشرف نے شاہد اسلم کو پاکستان شاہینز کا منیجر مقرر کر دیا ہے۔ شاہد اسلم ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے ساتھ سری لنکا جائیں گے۔محمدحارث بطور کپتان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث آٹھ ٹیموں کے 15 میچوں پر مشتمل اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کریں گے، جو 14 سے 23 جولائی تک سری لنکا میں ہونا ہے۔شاہینز گروپ اے میں بھارت اے، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، اس کے بعد فائنل ہوگا۔قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 14 جولائی کو نیپال کے خلاف کریں گے، اس کے بعد 16 جولائی کو انڈیا اے اور 18 جولائی کو سری لنکا اے کے خلاف میچ ہوں گے۔

حارث پانچ ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور پہلی بار شاہینز کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں شامل دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں میں ارشد اقبال۔  کامران غلام ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاہنواز دہانی اور طیب طاہر  شامل ہیں۔