دریائے راوی سمیت نالہ بئیں میں پانی کابہاؤحسب معمول

Jul 07, 2023 | 12:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور کا کہنا ہے کہ دریائے راوی ، نالہ بئیں اور بسنتر میں بہاؤ معمول کے مطابق ہے،ڈیم،بیراج اور ندی نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے راوی کے  پاکستان میں داخلی مقام جلالہ پر بہاؤ 6400 کیوسک ہے۔دریائے راوی سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 15 ہزار500کیوسک اور اخراج   1 لاکھ 70 ہزارکیوسک ہے، منگلا میں پانی کی آمد  52  ہزار کیوسک  اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد2  لاکھ 42  ہزار  200کیوسک اور اخراج 2  لاکھ 15ہزارکیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد  59 ہزار400 کیوسک اور اخراج  38 ہزار300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد  58 ہزار100   کیوسک اور اخراج   58 ہزار100  کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کا مزید کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ   39 لاکھ  14 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ   37 لاکھ ایکڑ فٹ اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ  ایک لاکھ  86 ہزار ایکڑفٹ  جبکہ تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 78  لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔

مزیدخبریں