ایک نیوز: سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف سپریم کورٹ بار کیجانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وکلاء نے احتجاج کے دوران قرآن خوانی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وکلاء کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سپریم کورٹ کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا، قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہِ دستور پر واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وکلاء نے ہاتھوں میں بینرز اور قران مجید اٹھا رکھے تھے۔
صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء آج یہ پیغام دینے اکٹھے ہوئے ہیں کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔ وکلاء نے احتجاجی مظاہرے میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔