لاہور: کروڑوں روپے  مالیت کی منشیات سے بھرا ڈرون نیچے آگرا

لاہور: کروڑوں روپے  مالیت کی منشیات سے بھرا ڈرون نیچے آگرا

ایک نیوز: کاہنہ میں اپنی نوعیت کا انوکھا اور پہلا واقعہ کروڑوں روپے   مالیت کی منشیات سے بھرا ڈرون نیچے آگرا۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور 6 کلو منشیات لیکر جانے والا ڈرون ہلوکی کے قریب آگرا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں ہلوکی کاہنہ میں پیش آیا ہے،ڈرون کا سائز معمول سے بڑا ہے ۔ڈرون روزدار نامی زمیندار کی زمینوں میں گرا۔

ڈرون کے ساتھ بندھی کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے  کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا،اور  کہاں جارہا تھا،تحقیقات جاری ہیں۔