ایک نیوز: شیخوپورہ تھانہ بھکھی کے علاقے میں کچی شراب پینے سے 5 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں پانچ دوستوں کی کچی شراب پینے کے باعث حالت غیر ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں شہزاد، گلفام، غورل، شناور اور سمیر شامل ہیں۔ ایس ایچ او کی نا اہلی پر ڈی پی او زاہد نواز مروت نےفوری نوٹس لیتے ہوئےایس ایچ او تھانہ بھکھی ڈاکٹر ریاض کو معطل کر دیا ہے۔
ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا کہنا ہےکہ منشیات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔شراب فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ تھانہ بھکھی کے علاقےمیں منشیات سرعام فروخت ہونے پر نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ۔آئی جی پنجاب زمہ داران کے خلاف کارروئی کریں۔