سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرسینیٹر کامران مائیکل  کی مذمت

Jul 07, 2023 | 12:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرسینیٹر کامران مائیکل  نے مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسیحی اس واقعہ کے خلاف احتجاج میں بھرپور شریک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی صدر مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ ،صدر پاکستان مسیحی کونسل پاکستان کامران مائیکل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سینیٹرکامران مائیکل نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ  ناقابل قبول عمل  ہے۔ پاکستان کے مسیحی اس واقعہ کے خلاف احتجاج میں بھرپور شریک ہیں۔ملک بھر میں چرچز کے باہر مسیحی مظاہرے کررہے ہیں ۔پاکستان کی اقلیتی برادری خصوصا مسیحی اس واقعہ  کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-07/news-1688714087-9984.mp4

کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب کی بےحرمتی قابل مذمت اور کسی بھی عقیدے کے ماننے والوں کی دل آزاری ناقابل برداشت ہے۔کسی بھی عقیدے کے مقدسات کی توہین اور اس کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔ سویڈش حکومت ایسے تمام واقعات روکےجو رواداری پھیلانےکی عالمی کوششوں سےبراہ راست متصادم ہوں۔ قرآن پاک کی بےحرمتی انتہائی افسوسناک عمل ہے، سویڈش حکومت ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لے۔

مزیدخبریں