عدالت کا سابق ایم این اے علی اعوان کے بھائی کو 3 روز میں بازیاب کروانے کا حکم

عدالت کا سابق ایم این اے علی اعوان کے بھائی کو 3 روز میں بازیاب کروانے کا حکم
کیپشن: Court order to recover former MNA Ali Awan's brother in 3 days

ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے علی اعوان کے بھائی عمر نواز کو 3 روز میں بازیاب کروانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے علی اعوان کے بھائی عمر نواز کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ عمر نواز کی اہلیہ کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ 

ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا اور ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ لاپتہ عمر نواز کی اہلیہ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ یہ سیف سٹی کس لیے ہیں، اگر آپ اس کی مدد نہیں لے سکتے؟ ختم کر دیں یہ سب۔ گھر والوں کو یہ بھی نہیں پتا کہ وہ زندہ ہے یا مردہ ؟ پاکستان میں ہے یا افغانستان میں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین روز میں شہری کو بازیاب کرنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے حکم دیا ہے کہ تین روز میں شہری بازیاب نا ہوا تو آئی جی اور چیف کمشنر عدالت پیش ہوں۔ عمر نواز کی فیملی نے یو ایس بی میں تمام مواد عدالت کے سامنے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ ہم نے عمر نواز اعوان کو نہیں گرفتار کیا۔

بابراعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہاں یہ لوگ وردیوں میں آ کر کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں پتہ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بندے کو اٹھانے کے کئی قانونی طریقے ہیں۔ یہ سیف سٹی کس لیے ہیں اگر آپ اسکی مدد نہیں لے سکتے ؟ ختم کر دیں یہ سب۔