گورنر پنجاب سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jul 07, 2023 | 11:28 AM

ایک نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ جس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ایم این ایز نور الحسن ،تنویر چوہدری، محمد اشرف لیڈر، وحید عالم خان، مشیر وزیر اعظم شبیر احمد عثمانی، میاں عبدالمنان غزالی سلیم بٹ ،ملک ظہیر اقبال چنڑ، عرفان ناگرہ ودیگر شامل تھے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف,  وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ٹیم کی شبانہ و روز محنت سے ملک معاشی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ 

گورنر پنجاب نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچی ہے۔ عالمی برادری کو اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانی چاہیے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی دلخراش تھا، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون خود اپنا راستہ بنا رہا ہے۔ عوامی نمائندوں کے لیے گورنر ہاؤس کےدروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ 

ملاقات میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔ کارکنان  کے لیےگورنر ہاؤس کے دروازے کھولنے کا اقدام لائق تحسین ہے۔ 9 مئی کے شرمناک واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں