ایک نیوز: ایپل آئی فون 15 کی لیکس کا سلسلہ جاری ہے ایپل نے آئی فون کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت مبینہ طور پر آئی فون 14 پرو میکس کی ابتدائی قیمت $1,099 سے زیادہ ہوگی جو کہ علاوہ ٹیکس پاکستانی 3 لاکھ سے زیادہ ہے ۔ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت ممکنہ طور پر نئے پیرسکوپ زوم لینس کی وجہ سے زیادہ ہے جو کہ صرف پرو میکس ماڈل میں استعمال ہونگے۔
ایپل کی جانب سے آئی فون کی اسٹوریج کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی فون 15 پرو کم سے کم 256 جی بی میمری کیساتھ لانچ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس میں 512 جی بی اور 1 ٹی بی کا آپشن بھی موجود ہوگا۔آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔اس سال تمام نئے آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 15 سیریز کے چاروں ماڈلز پہلے سے زیادہ طاقتور بیٹری سے لیس ہوں گے۔آئی فون 15 میں 3877 ایم اے ایچ، آئی فون 15 پلس میں 4912 ایم اے ایچ، آئی فون 15 پرو میں 3650 ایم اے ایچ جبکہ آئی فون 15 پرو میکس میں 4852 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی۔
اس کے مقابلے میں آئی فون 14 میں 3279 ایم اے ایچ، آئی فون 14 پلس میں 4323 ایم اے ایچ، آئی فون 14 پرو میں 3200 ایم اے ایچ جبکہ آئی فون 14 پرو میکس میں 4323 ایم اے ایچ بیٹری استعمال کی جا رہی ہے۔