سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر بشپ آف لاہورکی مذمت

Jul 07, 2023 | 11:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : بشپ آف لاہور ندیم کامران نے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے عمل کی  شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں بالخصوص مسیحی برادری سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بشپ آف لاہور ندیم کامران نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب اور اس کے ماننے والوں کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں کو حقیر سمجھنے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔
بشپ آف لاہور ندیم کامران نے سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر کسی کی تحقیر کی اجازت دینے کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی کسی بھی کوشش کو روکیں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بنتی ہیں۔

مزیدخبریں