پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان یواےای سے گرفتار

Jul 07, 2023 | 11:07 AM

ایک نیوز: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کومطلوب چھ ملزمان یواے ای سے گرفتارکرلیے۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گرفتار ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پرمتعقلہ پولیس کے حوالےکردیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں قمرشہزاد، توقیر بٹ، بوستان حسن، صائم زیب، وقارعظیم اور نسیم عباس شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، گرفتار ملزمان اٹک، وہاڑی، گجرانوالہ، پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھے۔

مزیدخبریں